تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

سعودی عرب کے بعد کسی اور ملک کے لیے دروازہ بند نہیں ہوا ، وزیرِ دفاع کی آفر

پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور سعودی عرب میں ہونے والے مشترکہ مفادات پر قائم تاریخی اہمیت کے حامل دفاعی معاہدے کے بارے میں گفتگو کی ۔

گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان یا سعودی عرب میں سے کسی بھی ایک ملک پر کہیں سے بھی حملہ ہوا تو یہ دونوں ملکوں پر حملہ تصور ہوگا اور مل کر اس کا جواب دیا جائے گا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ معاہدے سے پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے، معاہدے میں کسی اور ملک کی شمولیت کا کہنا قبل از وقت ہے مگر اس کا دروازہ بند بھی نہیں کیا گیا ۔

جواب دیں

Back to top button