تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

رات گئے بزدلانہ حملہ : بھارتی چیف آف ڈیفنس نے اندھیرے میں پاکستان پر حملے کی تاویل ہی بدل دی

انڈین چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے ایک تقریب سے خطاب میں آپریشن سندور کا تذکرہ کرتے ہوئے رات گئے بزدلانہ حملے کی تاویل بدل دی ۔

خطاب کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف آف ڈیفنس کا کہنا تھا کہ ’سات مئی کو جب ہم نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تو اس کے لیے رات گئے ایک بجے سے ڈیڑھ بجے کے درمیان کا وقت چنا گیا کیونکہ ہم عام شہریوں کو نقصان سے بچانا چاہتے تھے۔‘

یاد رہے کہ پہلگام حملے کے بعد، 6-7 مئی کی درمیانی شب انڈین فوج نے پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر اور دیگر علاقوں میں نام نہاد عسکریت پسندوں کے کیمپوں کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا تھا۔

اور اس آپریشن کو ’آپریشن سندور‘ کا نام دیا گیا تھا۔

جب کہ تلخ حقیقت اس کے برعکس یہ ہے کہ انڈیا نے حملوں میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا تھا۔ جس میں اکثریت کی تعداد بچوں پر مشتمل تھی ۔

جواب دیں

Back to top button