تازہ ترینخبریںسپورٹسسیاسیاتپاکستان

بھارتی کپتان نے اپنی جیت پہلگام اور فوج کے نام کر دی

پاکستان کو ایشیا کپ میں 7 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد کی گئی پریس کانفرنس میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا کہ ہم نے مناسب جواب دیدیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت اور بھارتی بورڈ کی ہدایت پر یہاں میچ کھیلنے آئے ہیں ۔

سوریا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے اپنی جیت پہلگام اور بھارت کی فوج کے نام کردیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کجھ چیزیں اسپورٹس مین شپ سے بڑھ کر ہوتی ہیں ہم اس جیت کو بھارتی فوج اور شہدا کے نام کرتے ہیں۔پاکستان اور بھارت نے ایشیا کپ کے اہم میچ میں ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔ٹاس کے وقت سلمان علی آغا اور سوریا کمار یادیو نے مصافحہ کرنے سے گریز کیا۔

جواب دیں

Back to top button