Uncategorizedتازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

قطر پر فضائی حملے کے بعد امارات نے ائیر شو میں اسرائیلی شرکت پر پابندی عائد کردی

قطر پر اسرائیل کے فضائی حملے کو مدنظر رکھتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایئر شو میں اسرائیل کو شرکت نہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل‘ کے مطابق مذکورہ ایئر شو نومبر میں منعقد ہونے جا رہا ہے اور متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی ڈیفنس اسٹیبلشمنٹ کو آگاہ کر دیا ہے کہ اس ایئر شو میں اسرائیل کی متعلقہ شعبوں کی کمپنیاں شرکت نہیں کر سکیں گی ۔

اماراتی حکومت نے اسرائیل کو اس بارے میں کوئی وجہ نہیں بتائی مگر اسرائیلی حکام کو اندازہ ہے کہ اس پابندی کی وجہ اسرائیل کا قطر پر فضائی حملہ ہے۔

جواب دیں

Back to top button