تازہ ترینخبریںسیاسیاتفن اور فنکارپاکستان

سی سی ڈی کا جادو حکیم شہزاد کے سر چڑھ کر بولنے لگا ، سلامی کی رقم بھی سیلاب زدگان کو عطیہ

ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی سابقہ زوجہ دانیا شاہ کے شوہر حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ پر سی سی ڈی کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا ۔

گزشتہ روز سے وائرل شدہ ایک آڈیو پیغام میں انکی نازیبا گفتگو سنی جا سکتی ہے ۔

مذکورہ آڈیو میں شادی کے موقع پر مجرا کروانے اور عوام سے متعلق کچھ ناشائستہ الفاظ کی آڈیو سامنے آئی تھی ۔

اس کے بعد حکیم شہزاد المعروف لوہاپاڑ کی نئی ویڈیو سامنے آگئی جس میں انہیں سر پر ٹوپی رکھے بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔

وائرل شدہ ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ "میرا نام شہزاد حکیم ہے، شجاع آباد کا رہائشی ہوں، میں نے کچھ "کچھ نازیبا الفاظ کی آڈیووائرل کی جو نہیں کرنی چاہیے تھی اور سیلاب کے دنوں میں شادی پر مجرا کروایا جو نہیں کرناچاہیےتھا۔

https://www.facebook.com/share/v/1EPyqQr6jb/

آج مجھے CCDوالوں نے بلایا اور سمجھایا، میں اپنے کیے پر شرمندہ ہوں، عوام سے بھی کہوں گا کہ اپنی گفتگو کو شائستہ رکھیں، الفاظ کا چناؤ ٹھیک رکیں، سلامی کی رقم بھی سیلاب زدگان کو دے رہا ہوں۔پبلک اور افسران سے معافی کا طلبگار، رحم کی اپیل کرتاہوں”۔

جواب دیں

Back to top button