تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

محمد شامی نے روزے کے دوران انرجی ڈرنک کیوں پی ؟ پہلی بار وضاحت سامنے آگئی

بھارتی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو کے دوران محمد شامی نے گزشتہ رمضان کے دوران میچ کے لیے روزہ چھوڑنے اور کھیل کے دوران انرجی ڈرنکس پینے پر پہلی بار کُھل کر بات کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم 42 یا 45 ڈگری کی گرمی میں میچ کھیل رہے ہوتے ہیں، اپنی جان خطرے میں ڈال رہے ہوتے ہیں، ہمارے مذہب میں بھی اس حوالے سے چھوٹ موجود ہے، اگر آپ سفر میں ہوں، ملک کی نمائندگی کر رہے ہوں یا ایسی صورتحال میں ہوں جہاں روزہ رکھنا ممکن نہ ہو تو اسلام روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے۔

یاد رہے کہ محمد شامی کو اُس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب گزشتہ رمضان المبارک کے دوران ایک میچ میں اِنہیں انرجی ڈرنک پیتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

جواب دیں

Back to top button