تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ہیڈقادرآباد کو بچانے کیلئے بارودی دھماکے سے بند توڑ دیاگیا

بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے چناب میں سیلابی صورت حال ہے اور ضلعی انتظامیہ نے گوجرانوالہ میں ہیڈ قادرآباد کے قریب شگاف لگانے کے لیے ایک چھوٹا دھماکا کیا ہے۔

ہیڈقادر آباد کے مقام پر 9لاکھ کیوسک کا ریلہ پہنچ گیاہے،ہیڈقادرآباد اور اطراف کے علاقے پاک فوج کے حوالے کردیئے گئے،ہیڈکو بچانے کیلئے بند توڑنے کے مائنز میں بارودبھر دیا گیا،پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے مانگا کے قریب ایک مقام سے بند توڑ دیا گیاجبکہ دوسرے کی تیاری کی جارہی ہے۔

پاک فوج کےجوان موقع پر پہنچ گئےتیاریاں شروع قریبی مساجد میں اعلان ہو رہا ہے کہ لوگ اپنے مال مویشی لے کر محفوظ مقام کی طرف منتقل ہو جائیں ۔

جواب دیں

Back to top button