Uncategorized
فاسٹ باؤلر محمد حسنین کا ایکشن رپورٹ
آسٹریلین ٹی 20لیگ بگ بیش کے دوران پاکستان فاسٹ باؤلر محمد حسنین کا ایکشن رپورٹ کردیا گیا۔
محمد حسنین کا ایکشن فیلڈ ایمپائر کی جانب سے رپورٹ کیا گیا ہے،محمد حسنین اسوقت بگ بیش لیگ چھوڑ کر پاکستان روانہ ہوچکے ہیں تاہم اب ان کے ایکشن کا ٹیسٹ ہوگا۔
واضح رہے کہ محمد حسنین نے بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈز کی جانب سے پانچ میچز کھیلے تھے۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق ان کا ٹیسٹ لاہور میں آئی سی سی کی منظور شدہ لیب میں منگل کے روز ہوگا۔