تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

ٹرمپ ، پوٹن ملاقات : پوٹن کی آلاسکا آمد پر کیا ہوا ؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے مابین اہم ملاقات ہوئی ۔
دونوں صدور کی ملاقات جمعہ کو الاسکا کے جوائنٹ بیس ایلمینڈورف-رچرڈسن میں ہوئی ۔

ٹرمپ ، پوٹن ملاقات تقریباً 4 گھنٹے تک جاری رہی ۔

امریکی اور روسی صدر کچھ ہی وقفوں کے بعد الاسکا پہنچے تھے ۔

روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی آمد پر صدر ٹرمپ اپنے طیارے سے باہر آئے اور روسی صدر کا ریڈ کارپٹ پر پر تپاک استقبال کیا۔

حال احوال پوچھنے کے بعد جیسے ہی روسی صدر ولادیمیر پوٹن ، امریکی صدر کے ہمراہ ریڈ کارپٹ پر چل رہے تھے تو فضاء میں B2-بمبار اور کچھ طیارے رونما ہوئے ۔ صدر پوٹن نے اپنا سر اٹھا کر فضاء میں اڑتے طیاروں کو دیکھا ۔

صدر ٹرمپ انہیں اپنی لیموزین گاڑی میں بٹھا کر فوجی ائیر بیس سے ملاقات کے مقام پر لے گئے۔

گاڑی میں صدر پوٹن کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ون آن ون ملاقات رہی کیونکہ پچھلی نشست پر بیٹھے دونوں صدور کے ساتھ مترجم نہیں تھا۔ روسی صدر ویسے بھی اچھی انگریزی بولنا جانتے ہیں ۔

جواب دیں

Back to top button