تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

متھن چکرورتی نے ایک بار پھر بلاول کے بیان پر جواب دیتے ہوئے بازاری زبان کا استعمال کیا

بھارتی انتہاء پسند جماعت و بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی اکثر خبروں کی سرخیوں میں رہتے ہیں اور نجی زندگی می بالی ووڈ والی بازاری زبان بولنے کے عادی ہیں ۔

حال ہی میں انہوں نے بلاول بھٹو کے ایک بیان پر اپنا رد عمل دیا ۔

” بلاول کا بیان ”

گزشتہ روز بھٹ شاہ میں شاہ لطیف ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے کہا تھا کہ پاکستانی عوام میں اتنی طاقت ہے کہ وہ نہ صرف جنگ میں بھارت کا مقابلہ کرسکتے ہیں بلکہ ان سے 6 دریا واپس بھی حاصل کرسکتے ہیں، اور اگر ہمیں مجبور کیا گیا تو ہم پیچھے ہٹنے اور جھکنے والے نہیں ہیں۔

” متھن چکرورتی کا بیان ”
چیئرمین پیپلزپارٹی کے اسی بیان پر انڈین ادکار و بھارتی انتہا پسند جماعت کے رہنما متھن چکرورتی نے کلکتہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’اگر ایسی باتیں کرتے رہیں اور ہماری کھوپڑی سنک گئی تو ایک کے بعد ایک براہموس میزائل چلے گا-

صحافی کے سوال کا انہوں نے نہایت بعد بدتمیزی سے جواب دیتے ہوۓنکھ کے ’ہم نے یہ بھی سوچا ہے کہ ایک ڈیم بنائیں جہاں 140 کروڑ لوگ پیشاب کریں، پھر اس ڈیم کو کھول دیں، اور سونامی آجائے‘۔

متھن نے واضح کیا کہ ’مجھے پاکستان کے عوام سے کوئی مسئلہ نہیں، یہ سب میں نے صرف اس (بلاول بھٹو) کے لیے کہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button