تازہ ترینجرم کہانیخبریںپاکستان

گھوٹکی: معروف ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت پراسرار حالات میں جاں بحق

گھوٹکی میں سوشل میڈیا پر مشہور ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت پراسرار طور پر زندگی کی بازی ہار گئی ہیں۔

پولیس کے ابتدائی بیانات کے مطابق واقعہ مشکوک معلوم ہوتا ہے۔ مقتولہ کے بھائی، صدام راجپوت نے الزام عائد کیا ہے کہ سمیرا کو اس کے سابق شوہر نے مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کیا۔

ای سیکشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد، علی راجپوت اور عدنان راجپوت کو حراست میں لے لیا ہے۔ سمیرا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا اور تحقیقات جاری ہیں۔ مزید قانونی کارروائی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button