علی امین گنڈاپور کے غائب ہونے سے کارکنوں کی حوصلہ شکنی ہوئی: عاطف خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ اس وقت پارٹی میں ہر کوئی دوسرے پر ڈبل گیم کا شک کر رہا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عاطف خان نے کہا کہ ڈیل ذات کے لیے ہوتی ہے اور راستہ ملک کے لیے ہوتا ہے، کسی نہ کسی اسٹیج پر پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھ کر راستہ نکالنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کچھ میرے ہی دوست ہوں، جو دونوں کے قریب ہوں، ہوسکتا ہے دونوں میں کچھ چینلز کے ذریعے بات چیت چل رہی ہو
عاطف خان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی پی ٹی آئی کو ختم کرنے کا سوچ رہا ہے تو یہ ختم نہیں ہو گی، اڈیالہ میں ملاقات کرنے والے وہ باتیں کرتے ہیں جن کی ضرورت نہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کے غائب ہونے سے کارکنوں کی حوصلہ شکنی ہوئی، بتانا چاہتا تھا جلسہ کرنا ہے یا دھرنا دینا ہے، اب کارکن مایوس ہیں، قیادت کو واضح کرنا چاہیے تھا کہ ڈی چوک جا کر کرنا کیا ہے۔
عاطف خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ یہ حکومت جلدی جائے گی