دنیا
پوپ فرانسس نے امریکا کے دونوں سرفہرست امیدواروں کی مخالفت کردی
کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے امریکا کے دونوں سرفہرست امیدواروں کی مخالفت کردی، کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس دونوں ہی زندگی کیخلاف اقدامات کے حامی ہیں۔
پوپ فرانسس نے کہا کہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امیگرینٹس کے خلاف ہیں اور کاملا ہیرس اسقاط حمل کی حامی ہیں۔
انہوں نے امریکا میں کیتھولک ووٹرز پر زور دیا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس کے بجائے کسی کم برے صدارتی امیدوار کا انتخاب کریں