پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ کمپنی کا 1.7952 روپے فی یونٹ منافع کا اعلان
پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے پاک قطر ماہانہ انکم پلان کےلیے1.7952 روپے فی یونٹ منافع کا اعلان کر دیا*
کراچی،08 اگست2024: پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ (PQAMC) پاکستان کی ایک معروف کمپنی ہے ۔ یہ کمپنی پاکستان میں پریمیئر اسلامک فنانشل سروسز گروپ ،پاک قطر گروپ کا حصہ ہے۔ پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ کمپنی نے حال ہی میں اپنے شریعہ کمپلائنٹ انکم فنڈ (پاک قطر ماہانہ انکم پلان-PQMIP) کے تحت ماہانہ منافع کا اعلان کیا ہے۔ یہ پلان اس زُمرے میں سب سے زیادہ منافع ادا کرنے والے پلانز میں سے ایک ہے۔
پاک قطر ماہانہ انکم پلان نے ماہ جولائی 2024ء کے لیے 1.7952 روپے فی یونٹ منافع تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں 22.32 فیصد سالانہ منافع دیا گیا اور یہ 31 جولائی 2024ء تک کمایا گیا تھا۔ PACRAکی جانب سے پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کو’مستحکم آؤٹ لک‘کے ساتھ AM2میں درجہ بند کیا گیا ہے جبکہ پاک قطر ماہانہ انکم پلان کو ’مستحکم آؤٹ لک‘کے ساتھ A+ کا درجہ دیا گیا ہے۔
پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب فرحان شوکت نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے تفویض کردہ اختیارات کے تحت ماہ جولائی 2024 ء کے لیے منافع کی تقسیم کی ادائیگی کی منظوری دے دی ہے۔
اس بارے میں جناب فرحان شوکت نے کہا: ”یہ منافع اُن یونٹ ہولڈرز میں تقسیم کیا جائے گا، جن کے نام 30 جولائی، 2024 کو کاروبار ی دن کے اختتام پر یونٹ ہولڈرز کے رجسٹر میں درج ہیں۔ یہ پاک قطر ماہانہ انکم پلان کی مضبوط اور مستقل کارکردگی اور اس کے قابل قدر شرکاء کے ساتھ ہماری وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔“
پاک قطر گروپ پائیدار ترقی کے لیے قابل قدرسرمایہ کاری اور جدید و حلال مالیاتی منصوبے اور خدمات تخلیق کرکے پاکستان کی معیشت میں قدر و قیمت میں اضافہ کرنے کا وژن رکھتا ہے۔
اسٹیک ہولڈرز، میوچل فنڈز ایسوسی ایشن آف پاکستان (MUFAP) کی ویب سائٹ پر بھی پاک قطر ماہانہ انکم پلان کی کارکردگی ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
xxx