سیاسیات

آپ کو نکاح کی اتنی جلدی تھی قوم کو وجہ تو بتادیں، خاور مانیکا

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا نے کہا ہے کہ آپ کو نکاح کی اتنی جلدی تھی قوم کو وجہ تو بتادیں۔

اسلام آباد میں اپنی وکلا کی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ چند مخصوص گروپس نے 4 سال سے میرے خاندان کو برابھلا کہا۔

انہوں نے کہا کہ میں آج اپنی صفائی دینے نہیں آیا۔ میری بھی باتیں سنیں جیسا کہ میں نے تحمل سے سب کو سنا
خاور مانیکا نے میڈیا کے سامنے عدت کیس کی شرعی حیثیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملزم اور مجرم بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ اس کا حصہ ہیں۔

بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر کا کہنا تھا کہ اگر کسی گھر میں طلاق ہو تو جلد بازی نہیں ہوتی۔اگر طلاق ہو گئی تو کیا برا تھا کہ نکاح کے لیے رک جاتے؟

انہوں نے کہا کہ آج وکلا کی ٹیم محنت پر لگی ہے کہ 39 دن کی مدت ثابت کرنی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے یکم جنوری کے نکاح کے بعد 7 جنوری کو بیان جاری کیا نکاح نہیں ہوا۔ پی ٹی آئی سینٹرل سیکریٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا نکاح کی خبر غلط تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button