دلچسپ و حیرت انگیز

میدان عرفات میں پاکستانی خاتون کے ہاں بیٹے کی ولادت

میدان عرفات میں پاکستانی خاتون کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

لاکھوں فرزندان اسلام نے ہفتے کو عرفات کے میدان میں حج کا خطبہ سنا، حج کا اہم رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کرنے کے بعد حجاج مزدلفہ کی جانب روانہ  ہوئے۔

میدان عرفات میں پاکستانی خاتون وقوف عرفہ کے لیے موجود تھیں جہاں سے انہیں جبل رحمت اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ لایا گیا۔

اسپتال میں خاتون کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی، سعودی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ماں اور بیٹا دونوں خیریت سے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button