دنیا
اسرائیل پر ایرانی حملہ روکنے میں کردار، برطانوی وزیر خارجہ کو سخت سوالات کا سامنا
برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کو اسرائیل پر ایران کا حملہ روکنے میں برطانوی کردار پر سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑگیا۔
گزشتہ دنوں اسرائیل پر ایران کا حملہ روکنے میں برطانیہ نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
برطانیہ غزہ میں 33ہزار افراد کے قتل پر خاموش رہا لیکن ایرانی ڈرون اور میزائلوں سے اسرائیل کو بچانے کے لیے اس نے خوب پھرتی دکھائی۔
اس حوالے سے ایک انٹرویو میں خاتون صحافی نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون سے سوال کیا کہ اگر کوئی دشمن ملک برطانیہ کے کسی قونصل خانے کو تباہ کر دے تو برطانیہ کیا کرے گا؟
ڈیوڈ کیمرون نے جواب دیا کہ ہم جواب دیں گے، ایران نے بھی یہی کیا لیکن اس کا ردعمل بہت بڑا تھا۔