تازہ ترینخبریںپاکستان

وفاقی کابینہ نے الیکشن فنڈز کی فراہمی کا معاملہ قومی اسمبلی کو بھیج دیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا۔

وفاقی کابینہ نے الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی کی سمری منظور کر لی۔

وفاقی کابینہ نے فنڈز کی فراہمی کا معاملہ قومی اسمبلی کو بھیج دیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خواجہ آصف، رانا تنویر، ایاز صادق، امیر مقام، مرتضیٰ جاوید عباسی، رانا ثناء اللّٰہ، مصدق ملک، اسعد محمود اور شاہ زین بگٹی شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ ریاض پیرزادہ، حنا ربانی کھر سمیت دیگر کابینہ اراکین بھی اجلاس میں موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button