تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

شہناز گل نے ڈیجیٹل پرسنالٹی آف دی ایئر 2023 کا اعزاز اپنے نام کرلیا

بالی ووڈ کی ٹیلنٹڈ شہناز گل نے اداکاری، ماڈلنگ اور گلوکاری کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر میزبانی کرتے ہوئے ڈیجیٹل پرسنالٹی آف دی ایئر 2023 کا اعزاز بھی اپنے نام کروا لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ممبئی میں لوکمت ڈیجیٹل کریٹر ایوارڈز کا میلہ سجا جس میں شوبز انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

مشرقی پنجاب کے چندی گڑھ شہر سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ شہناز گل نے لوکمت ڈیجیٹل کریٹر ایوارڈز میں ڈیجیٹل پرسنالٹی آف دی ایئر 2023 کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

https://twitter.com/peepoye_/status/1628576334711779330?t=4WwDZg2XF_8q0Ll6JU9PYA&s=19

شہناز گل کو اعزاز سے نوازے جانے کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے بڑی تعداد میں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

یاد رہے کہ شہناز گل ’دیسی وائب ود شہناز گل‘ نامی ڈیجیٹل شو کی میزبانی کرتی ہیں۔ تاہم جلد ہی اداکارہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں جلوے بکھیریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button