افغان دارالحکومت کابل میں مسلح افراد نے سابق خاتون رکن اسمبلی مرسل نبی زادہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
افغان حکام کے مطابق فائرنگ سابق خاتون رکن پارلیمان کے گھر پر کی گئی، فائرنگ سے سابق افغان رکن پارلیمان مرسل نبی زادہ ہلاک ہو گئیں۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کی فائرنگ سے سابق رکن پارلیمان کا گارڈ بھی ہلاک ہوا جبکہ بھائی زخمی ہوا۔ گھر پر فائرنگ گزشتہ رات کی گئی، واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔