مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی کے قریب دوست احمد فاران خان گھر پہنچ گئے۔
احمد فاران خان چار روز قبل گارڈن ٹاؤن سے لاپتا ہوئے تھے اور وہ مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی کے قریب دوستی ہیں، احمد فاران خان کو رات گئے2 گاڑیاں گھر کے باہر چھوڑ گئیں۔
کل میرے ایک دوست کو 2 کالے ویگو میں کچھ لوگوں نے لاہور میں اٹھا لیا۔ ایف آئی اے والے قسمیں کھاتے ہیں ہم نے نہیں اٹھایا ۔اب کچھ دن بعد اچانک ایف آئی اے کو پہنچا دیا جائے گا اور ان کو مجبور کیا جائے گا پرچہ دو ۔ آپ لوگوں کو سمجھ نہیں آتی کہ ہم نے پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں ملنا۔ pic.twitter.com/HLSed9FkSn
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) January 7, 2023
لاہورہائیکورٹ نے واقعہ کا نوٹس لےکرسی سی پی او کو احمد فاران کی بازیابی کا حکم دیا تھا۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں احمد فاران خان کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے احمد فاران خان کی بازیابی پر درخواست نمٹا دی۔