سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد آج سے تمام سکول کھل جائیں گے۔ صوبے کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں 21 سے 31 دسمبر تک تھیں۔
پنجاب میں سموگ کے باعث سکول 9 جنوری سے کھلیں گے ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں نجی سکول 8 جنوری تک بند رہیں گے۔
خیبر پختونخوا کے سرد علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات یکم جنوری سے 15 فروری تک ہیں۔