مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت اپنی مدت ضرور پوری کرے گی، مونس الہٰی کو غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔
سابق وزیراعظم اور سینئر سیاستدان چودھری شجاعت حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مونس الٰہی کو ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے اور انہیں غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرنا چاہئے.
مزید بات کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہم نے پی ڈی ایم کا…— Chaudhry Shujat Hussain (@ChaudhryShujatH) November 22, 2022
چوہدری شجاعت حسین نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مونس الہی کو ذمہ دارانہ رویہ اختیارکرنے کی ضرورت ہے، انہیں غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ڈی ایم کا ساتھ کسی مجبوری کے تحت نہیں دیا، ہمارا موقف وہی ہے جو اتحادی جماعتوں کا ہے، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اپنے ٹوئٹ کے آخر میں ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت اپنی مدت ضرور پوری کرے گی۔