لاہور کے ریس کورس پارک میں پنجاب حکومت کے ونٹر فیملی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شہریوں نے عمران خان کے خلاف نعرے لگادیے ، خواتین اور بچے گھڑی چور کے نعرے لگاتے رہے ۔
لاہور کے پارک میں پی ایچ اے کے زیر اہتمام ونٹر فیملی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے سینیئرصوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے خطاب کے دوران عمران خان کے خلاف نعرے بازی کی گئی، خواتین اور بچے ’’گھڑی چور‘‘ اور ’’چور، چور‘‘ کے نعرے لگاتے رہے۔
عمران خان کے خلاف نعرے بازی کرنے والوں نے سٹیج کی طرف بڑھنے کی کوشش کی توسکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روک دیا۔