تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی کی اہم شخصیت سے ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی راولپندی کی اہم شخصیت سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں نے ایک دوسرے کا احوال پوچھا اور گفتگو کی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی گزشتہ روز روالپنڈی کی ایم شخصیت سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں نے ایک دوسرے کا حال احوال دریافت کیا اور گفتگو بھی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی ملاقات بیدیاں روڈ پر نجی تقریب میں ہوئی، چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ لانگ مارچ اور سیاسی صورتحال پر مذاکرات عمران خان کی مشاورت سے ہونگے۔

دوسری جانب لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ہر لانگ مارچ میں مذاکرات بیک ڈور ہی ہوتے ہیں، اورنج لائنکو ختم کرکے بلیو لائن چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نوکریوں پر سے پابندی ہٹا لی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button