تازہ ترینخبریںپاکستان

ڈریپ کا جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

ڈریپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے مطابق ڈرگ کنٹرول ٹیم نے کراچی میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی تیاری کی روک تھام کے لیے دو مختلف کارروائیاں کی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں خام مال پیکنگ مٹیریل اور تمام جعلی و غیر قانونی ادویات کو قبضے میں لیکر سیل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس کاروبار میں ملوث افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button