چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں دیوار سے لگانے کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
اپنےاعصاب پر چھائےہیجان کےباعث انہوں نے ہماری فلڈریلیف ٹیلی تھون تک کو بلیک آؤٹ کیا۔آج انہوں نے @SaifullahNyazee کےگھر چھاپا مارا اور انکےکمپیوٹر+موبائل وغیرہ لےاُڑے۔امپورٹڈسرکار+اسکےسرپرست ہمیں دیوارسےلگارہے ہیں۔میں انہیں متنبہ کررہاہوں کہ اسکےنتائج ہونگےجو انہیں بھگتناہونگے
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 13, 2022
ان کا کہنا تھا کہ سینیٹر سیف نیازی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ان کا فون اور کمپیوٹر اُٹھا لیا گیا۔ امپورٹڈ حکومت اور ہینڈلرز ہمیں دیوار سے لگا رہے ہیں، خبردار کر رہا ہوں اس کے نتائج انہیں بھگتنا پڑیں گے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک طرف سیلاب کی وجہ سے سیاست سے گریز کا کہا جارہا ہے، دوسری طرف حکومت ہمیں ہراساں کر رہی ہے اور جھوٹے کیسز میں اضافہ کر رہی ہے ۔