تازہ ترینخبریںپاکستان

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش

پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، قصور، شیخوپورہ، حافظ آباد اور جہلم میں رات گئے بارش ہوئی۔ آزاد کشمیر میں بھی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے آج بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور سندھ کے زیریں علاقوں میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

ادھر کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے 16 اگست سے ایک اور مون سون سسٹم سندھ پر اثر انداز ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button