تازہ ترینخبریںپاکستان

ملک بھر میں 75 واں جشن یوم آزادی ملی جوش و جذبےکے ساتھ منایا گیا

 آج 75 واں یوم جشن آزادی ملک بھر میں جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

آغاز صبح پر 21  توپوں کی سلامی دی گئی ، نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

جشن آزادی پر مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے ہیں۔

اس سے قبل رات گئے مختلف شہروں میں آتش بازی، ملی نغموں اور سبز ہلالی پرچموں کے ساتھ یوم آزادی کا آغاز ہوا۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، حیدرآباد، کوئٹہ اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں یوم آزادی شروع ہوتے ہی آسمان پر رنگ ونور کی برسات ہوئی۔

نوجوان سبز ہلالی پرچم اور جھنڈیاں لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ گلیوں، شاہراہوں، چوراہوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا جبکہ سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button