Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینخبریںپاکستان سے

آرمی چیف مسجدالحرام میں لوگوں میں گھل مل گئے، پاکستان کیلئے دعا کی درخواست

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حج کی سعادت حاصل کرلی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی حج کے موقع ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ مسجد الحرام میں موجود ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مسجد الحرام میں لوگوں میں گھل مل گئے اور تصاویر بنوائیں۔

آرمی چیف کو اپنے درمیان دیکھ کر وہاں موجود لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا اوران کے ساتھ تصاویر بنوائیں جب کہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی لوگوں میں گھل مل گئے اور ان سے مصافحہ کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے اپنے درمیان لوگوں سے کہا کہ وہ پاکستان کے لیے دعا کریں جب کہ لوگوں نے بھی جنرل قمر باجوہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Click to listen highlighted text!