تازہ ترینخبریںپاکستان

کراچی میں طوفانی بارشیں، وزیر اعظم کا وزیر اعلیٰ سندھ سے رابطہ

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے جاری طوفانی بارش سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے رابطہ کیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ان کی وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بات ہوئی ہے، کراچی میں موسلا دھار بارشوں سے نقصانات پر دکھ ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یقین ہے کہ سندھ حکومت وزیرِ اعلیٰ سندھ کی قابل قیادت میں زندگی کو معمول پر لائے گی۔

وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے سندھ حکومت کو ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button