صحتصحت و سائنس

دراز قد افراد میں دل کے امراض اور بلند فشار خون کے امکانات کم

لمبے قد والے افراد میں دل کے امراض اور بلند فشار خون کے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے لیکن انہیں اعصابی امراض، جلد اور ہڈیوں کے انفیکشن کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ایک امریکی میڈیکل سینٹر کی شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق کسی شخص کا قد اُس میں متعدد امراض کے خطرے کے امکان کو کم یا زیادہ کرسکتا ہے۔

محققین نے ایک صحت پروگرام میں موجود شہریوں کا ڈیٹا حاصل کیا جس میں 2 لاکھ سے زائد سفید فام جبکہ 50 ہزار سے زائد سیاہ فام افراد کی جینیاتی اور صحت سے متعلقہ معلومات شامل تھیں۔

اس تحقیق میں ایک ہزار سے زائد امکانات اور خصوصیات پر غور کیا گیا، اسے ’قد اور مرض‘ کے درمیان تعلق ثابت کرنے کے حوالے سے اب تک کی سب سے بڑی تحقیق قرار دیا جارہا ہے۔

تحقیق سے حاصل شدہ نتائج نے ماضی میں ہونے والی نسبتاً چھوٹے پیمانے پر کی گئی ریسرچ اسٹڈیز کے نتائج کو درست قرار دیا۔

لمبے قد والے افراد میں دل کی شریانوں اور بلند فشار خون کا خطرہ کم ہوتا ہے لیکن ان کے دل کے عضلات سکڑنے یا رگیں پھولنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق دراز قد افراد میں اعصابی امراض کا خطرہ بھی ہوتا ہے جبکہ جلد اور ہڈیوں میں انفیکشن کے مسائل بھی درپیش ہوسکتے ہیں جیسا کہ ٹانگ یا پاؤں میں السر

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button