تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

ریا چکروتی روزانہ حاضری کیوں لگوائے گی؟

عدالت نے بالی ووڈ اداکارہ ریا چکروتی کو بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی، اِنہیں پاسپورٹ واپس کر دیا گیا ہے۔

ریا چکروتی نے ایک بین الاقوامی تقریب میں شرکت کے لیے بیرون ملک جانے کی درخواست کی تھی۔

منشیات کیسز کی خصوصی عدالت نے انہیں صرف چار روز کے لیے ابو ظہبی جانے کی اجازت دی ہے۔

انہیں روزانہ بھارتی سفارتخانے میں حاضری لگانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے جبکہ ایک لاکھ روپے کا زر ضمانت بھی جمع کروانا ہوگا۔

یاد رہے کہ پچھلے برس ستمبر میں ریا چکروتی کو بھارتی انسداد منشیات کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گرفتار کیا تھا۔

اداکارہ پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ سُشانت سنگھ راجپوت کے لیے منشیات خریدی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button