تازہ ترینخبریںدنیا

یمنی جوانوں نے فوڈ میزائل تیار کرلیا

یمنی جوانوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے، سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کے محاصرے میں پھنسے شہریوں کو راشن اور غذایی اشیا پہنچانے کے لئے میزائل کا استعمال شروع کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے محصور شہر الدریہمی کے لوگوں کو غذائی اشیا پہنچانے کے لیے میزائل ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کیا ہے جسے انہوں نے فوڈ میزائل کا نام دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس روزانہ ایسے آٹھ سے دس میزائل محصور علاقوں میں بھیج رہی ہے اور اب تک ڈھائی ہزار فوڈ میزائل فائر کیے جا چکے ہیں۔

اس میزائل میں فوڈ پیک لے جانے کے لئے مناسب جگہ بنائی گئی ہے جسے لانچر کے ذریعے محصور علاقوں کی طرف فائر کیا جاتا ہے۔

یمن کو مارچ دوہزار پندرہ سے سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کی جنگ و جارحیت کا سامنا ہے اور اس دوران جارح ممالک نے یمن کا مکمل طور پر زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی جاری رکھا ہوا ہے جس کے باعث یمن کو غذائی اشیا اور  دوا کی قلت  کا سامنا ہے تاہم یمنی قوم نے عالمی سامراج کی حمایت یافتہ دشمن قوتوں کے مقابلے میں ہار نہیں مانی اور ہر ممکن شکل میں ان کا بھرپور جواب دے رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button