تازہ ترینخبریںپاکستان

سی پی این ای کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات

کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات میں دوطرفہ معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیرونی سازش کے نتیجے میں ملکی سیاست میں مداخلت اور حکومت کی تبدیلی پر بھی گفتگو کی گئی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ افواہ سازی اور فیک نیوز یقیناً ایک بڑا مسئلہ ہے، بطور جماعت ہمیشہ سے افواہ سازی اور فیک نیوز کے انسداد کا اہتمام کرتے رہے ہیں، آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔

انھوں نے کہ کہ مجھے اور میری اہلیہ کو بطورِ خاص ”فیک نیوز“ کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سیاسی بیانیے میں واضح شکست کے بعد حکومتی سرپرستی میں میری ذات کو جھوٹی خبروں اور الزام تراشی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بطور ریاست بھی دشمن افواہ سازی کو بطور ہتھیار آزماتا ہے۔ افواہ سازی اور فیک نیوز کے تدارک میں کلیدی کردار اہلِ صحافت کو حاصل ہے۔

تحریک انصاف آزاد و ذمہ دار میڈیا کی افزائش و نمو کی مکمل حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

صدر سی پی این ای کاظم خان نے کہا کہ فیک نیوز اور آزادی اظہار دو مختلف چیزیں ہیں۔میڈیا کو مورد الزام ٹھہرانے کی بجائے اپنی غلطیوں کی اصلاح ضروری ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button