تازہ ترینخبریںسیاسیات

ليگی رہنما خواجہ آصف نے بھی فوری انتخاب کی تجويزديدی

ليگی رہنما خواجہ آصف نے بھی فوری انتخاب کی تجويزديدی۔ دعویٰ کياکہ سابق وزيراعظم عوام کو تشدد پر اکساکر ملک ميں خانہ جنگی چاہتے ہيں۔ عمران خان کو آئينی اور قانونی طريقے سے نکالا گيا ليکن وہ سوال کرتے ہيں کہ رات کوعدالتيں کيوں کھليں۔

پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحاد کو کسی وقت نئے مینڈیٹ کا بھی سوچنا چاہیے، فیصلہ عوام میں دے دینا چاہیے کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن لازمی ہونے چاہیئں، عوامی مینڈیٹ ہی اس صورت حال کا حل ہے ۔ہمیں سب کو مل کر اس چیلنجز کا حل نکالنا ہوگا۔

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جو تحائف ملے ان کو بازار میں بیچ دیا گیا۔ غیر ملکی فنڈنگ لینے والے امپورٹڈ کا طعنہ دے رہے ہیں، چور مچائے شور کا سلسلہ فوری بند ہونا چاہیئے، اپنی جیبیں گرم، ملک دیوالیہ کر گئے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت دیوالیہ ہونے کی آخری حدوں کو چھو رہا ہے۔عوام کی اکثریت دو وقت کی روٹی اور دوائیوں سے محروم ہوچکی۔4 سال تک ایوان کے ساتھ مذاق کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button