تازہ ترینخبریںسیاسیات

سازش کےتحت ہٹایا گیا،عمران خان کی سراج الحق سے گفتگو

چيئرمين تحریک انصاف عمران خان اور امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماوں نے ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی  تبادلہ خیال کیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ایک باضابطہ سازش کے تحت ہٹایا گیا، محب وطن قوتوں کو ملکر سازش ناکام بنانا ہوگی۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیئرمین تحریک انصاف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دونوں قائدین نے روابط میں تسلسل برقرار رکھنے پر اتفاق کیا جبکہ رہنما تحریک انصاف پرویزخٹک اور اسدقیصر جماعت اسلامی سے روابط بڑھانے کا فریضہ سرانجام دیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی 2013 سے 2018 تک خیبرپختونخوا حکومت میں اتحادی رہی ہیں۔

اس سے قبل صحافیوں سے ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف نومبر سے سازش شروع ہوئی اور جنوری میں تحریک عدم اعتمادلانے کا پلان ہوا، امریکی سفارتخانے نے ہمارے ناراض ایم این ایز سے ملاقاتیں کیں، امریکی دھمکی آنے کے بعد اتحادی بھی ان کے ساتھ مل گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button