تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

مجھے میرے خوابوں میں میں ہی بسا رہنے دو

بھارتی فلموں اور ٹیلی ویژن کی اداکارہ مرونل ٹھاکر نے کہا ہے کہ انہوں نے جو کچھ بھی حاصل کیا وہ اپنے بل بوتے پر کیا، لہٰذا اب مجھے اپنے خوابوں میں بسے رہنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔ 

شاہد کپور کے ساتھ اپنی آئندہ آنے والی فلم جرسی کے حوالے سے وہ کافی پرجوش ہیں اور ان کا کہنا ہے جرسی کافی انتظار کے بعد اب تھیٹرز پر ریلیز ہونے کو ہے۔

واضح رہے کہ اس فلم کی ٹیم کو اس کی ریلیز کے لیے کافی رکاوٹوں کا سامنا رہا پہلے تو کورونا وائرس کی وجہ سے ریلیز نہ ہوسکی، اب کچھ عدالتی معاملات ہیں۔

میڈیا سے حالیہ گفتگو کے دوران مرونل ٹھاکر نے اپنے ٹیلی ویژن کیریئر سے فلم کی جانب آنے کے حوالے سے بتایا۔ ویسے تو وہ 2014 میں مراٹھی فلم وٹی ڈنڈو میں کام کرچکی ہیں، تاہم بالی ووڈ میں ان کی ہندی فلموں میں سفر کا آغاز 2018 میں لوو سونیا سے ہوا۔

جس کے بعد انہوں نے 2019 میں سپر 30 اور بٹلہ ہاؤس اور 2021 میں فلم دھماکا میں کام کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ آنجہانی اداکارہ سمیتا پاٹل سے کافی متاثر اور ان کو اپنا آئیڈیل سمجھتی ہیں، ان کی فلمیں دیکھ کر بڑھی ہوئی خاصکر فلم منڈی بہت پسند ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button