تازہ ترینتحریکخبریں

اسپیکر قومی اسمبلی نے 3 اپریل کے اجلاس کی صدارت کیوں نہیں کی؟

اسپیکر کے قریبی حلقے نے اس سوال، کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے 3 اپریل کے اجلاس کی صدارت کیوں نہیں کی؟ یہ جواب دیا ہے کہ اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع ہوئی تھی جس پر انھوں نے اجلاس کی صدارت نہیں کی۔

پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر اسد قیصر نے ڈپٹی اسپیکر کو اسمبلی کارروائی بڑھانے کی ہدایت کی تھی، تحریک عدم اعتماد ابھی ایجنڈے کا حصہ نہیں تھی، اس لیے ایوان کے تقدس کی خاطر اسپیکر قومی اسمبلی نے صدارت نہ کی۔

جب یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا اسپیکر کو آرٹیکل 5 کے آپشن کو دوران اجلاس زیر غور لانے کا مشورہ دیا گیا؟ تو اسپیکر کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ قانونی و آئینی ماہرین آپشنز پر غور کرتے اور مشورے دیتے ہیں، یہ معمول کی بات ہے، اچھنبے کی بات نہیں۔

ذرائع نے کہا کہ اسپیکر واضح کر چکے تھے کہ اجلاس کو آرٹیکل 5، ضابطہ 37 کے مطابق چلایا جائے گا، اسپیکر قواعد و ضوابط کے تناظر میں اجلاس کی کارروائی بڑھانے کے لیے کمٹڈ رہے ہیں۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اجلاس سے قبل اسپیکر چیمبر میں مشاورت ہوئی تھی، اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا تھا، اب جب کہ رولنگ، اس سے جڑے معاملات سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں، اس لیے ان پر مزید بات نہیں کی جا سکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button