تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ نیشنل سیکیورٹی کا اجلاس آج وزیرا عظم ہاؤس میں ہو گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اجلاس آج دوپہر 2 بجے وزیرا عظم ہاؤس میں ہو گا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سیاسی کور کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر 12 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں طلب کیا ہوا ہے۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر داخلہ شیخ رشید سمیت دیگر رہنما اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں آج طلب کیے گئے سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں مزید منحرف ہونے والے اراکین سے متعلق غور کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت کی جائے گی اور حکومتی حکمت عملی پر غور بھی ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button