تازہ ترینخبریںپاکستان

اپوزیشن کا اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

اپوزیشن کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ متحدہ اپوزیشن نے پہلے ہی وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے اپنا امیدوار لانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما، پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز نے پارلیمانی پارٹی کے اہم لیڈروں کو مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مسودہ تیار ہوتے ہی قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز کو پیش کر دیا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حتمی منظوری کے بعد تحریکِ عدم اعتماد اسمبلی سیکریٹریٹ میں پیش ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button