تازہ ترینتحریکخبریں

غیرملکی سرمائے پر سیاست کرنے والوں کو قوم کسی قیمت پر معاف نہیں کرے گی

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے غیرملکی سرمائے پر سیاست کرنے والوں کو قوم کسی قیمت پر معاف نہیں کرے گی۔

شیخ رشید نے وزیر اعظم ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا پوری کابینہ وزیراعظم کے ساتھ ہے۔ یہ ڈان لیکس اور میموگیٹ والی اپوزیشن ہے۔ کپتان آخری بال پر بھی لڑے گا۔

انہوں نے کہا یہ تمام ضمیر فروش ناکام ہوں گے۔ میں چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ عدم اعتماد پر ووٹنگ تین تاریخ کو ہو گی۔ آج کابینہ کی اہم میٹنگ ہے۔

قبل ازیں شیخ رشید کا کہنا تھا وزیر اعظم کو پہلے ہی اسمبلیاں تحلیل کر کے نئے انتخابات کرانے کا مشورہ دیا تھا۔ آج جو چھوڑ کر جارہے ہیں  یہ سب بعد میں خود واپس آئینگے لیکن عمران خان کو کہنا چاہتا  ہوں کہ اُن سب کو ڈھنڈا مار کر بھگا دینا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button