تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیر اعظم کا ایف سی، رینجرز کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان

وزیر اعظم نے فرنٹیئر کور (ایف سی ) اور پاکستان رینجرز کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم ملک کے معاشی حالات کو وہاں تک لے جائیں کہ لوگوں کی آمدنی میں اضافہ کرسکیں

نوشکی میں جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نوشکی اور پنگجور کے حملوں کے شہدا اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے مسلح افواج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج نے جو جنگ لڑی ہے دنیا میں ایسی جنگیں کہی نہیں لڑی گئیں، اس سے پاک فوج کو تجربہ بھی حاصل ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پاک فوج کے جوانوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے، ہماری قوم کو اعتماد ہے کہ پاکستان میں کسی قسم کی دہشت گردی کامیاب نہیں ہوسکتی۔

وزیر اعظم نے اس موقع پر ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان سارے دنیا میں آیا ہوا ہے، ہمارے پاس تو وسائل کی کمی ہےلیکن برطانیہ اور امریکا جیسے ممالک جو خود نوٹ پرنٹ کر سکتے ہیں وہاں چالیس سال سے زائد مہنگائی کی لہر آئی ہوئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ تنخواہ دار طبقہ تکلیف میں ہے، میری پوری کوشش ہے کہ ہم ملک کے معاشی حالات وہاں تک لے جائیں کہ جہاں ہم لوگوں کی آمدنی میں اضافہ کرسکیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کاروباری افراد اور تاجروں کو بہت نفع ہوا ہے، ان سے میری درخواست ہے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button