تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیر اعظم کی شادی کے خلاف قانونی حکم جاری کرنے کی درخواست خارج

وفاقی شرعی عدالت (ایف ایس سی) نے اسلامی قوانین اور آئینی دفعات سے متعلق 10 سوالات کی بنیاد پر وزیر اعظم عمران خان کی شادی کے خلاف قانونی حکم جاری کرنے کی درخواست خارج کردی۔

چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی، جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور اور جسٹس خادم حسین ایم شیخ پر مشتمل عدالت کے تین رکنی بینچ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دینے کے ساتھ ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ درخواست وفاقی شرعی عدالت (پروسیجر) رولز 1981 کے قانون کے مطابق دائر نہیں کی گئی۔

وفاقی شرعی عدالت کے حکم میں درخواست گزار کی جانب سے پوچھے گئے 10 سوالات بھی بتائے گئے ہیں۔

درخواست گزار نے سوال کیا تھا کہ کیا قرآن کریم بیوی کو اپنے شوہر سے نکاح ختم کرنے کا اختیار دیتا ہے، کیا مسلم بیوی جو بچوں کی ماں ہے دوسری شادی کے لیے اپنے شوہر سے خلع مانگ سکتی ہے، کیا قرآن پاک اس عورت کو اس طرح چھوڑے گئے بچوں کی ماں تسلیم کرتا ہے، اور کیا خلع کے بعد نکاح آئینی دفعات کے مطابق ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button