تازہ ترینخبریںپاکستان

لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیر سیمینار

لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر یوم اظہار یکجہتی کشمیر سیمینار منعقد کیا گیا۔وزیر مملکت برائے وزیراطلاعات ونشریات فرخ حبیب سیمینارکے مہمان خصوصی تھے۔

لاہور پریس کلب کے صدراعظم چوہدری، نائب صدر ناصرہ عتیق، ممبران گورننگ باڈی روباعروج ، مدثرحسین تتلہ ، ظہیر شیخ ، محمد ذوالقرنین رانا، عاطف پرویز ، ڈاکٹر شجاعت حامد ، سید رضوان شمسی نے معزز مہمان کو کلب آمد پر خوش آمدید کہا۔

تقریب سے سیتئز صحافیوں مجیب الرحمن شامی،سلیم بخاری ، سلمان غنی اورسید شعیب الدین احمدنے خطاب کیاجبکہ تقریب کی نظامت کے فرائض شاہنواز رانانے اداکئے۔

وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ہمیں سفارتی سطح پر منظم مہم چلانی چاہیے کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں مودی حکومت کو ہٹلر سے تشبیح دیتے ہوئے مودی سرکار کو بے نقاب کیااورمودی دور حکومت کو بھارت کی تاریخ کا سیاہ دورقراردیا، مودی حکومت یکطرفہ طور پر کشمیر کی آئینی حیثیت ختم نہیں کرسکتی۔

فرخ حبیب نے مزہد کہا اسی کشمیر میں پیلٹ گن کا استعمال ہوا،ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے گئے،حریت رہنماوں کو پابند سلاسل کیا گیا،برہانی جیسے آزادی کے متوالوں کو شہید کیا گیا،کشمیریوں کے قبرستان شہداسے بھرے ہیںلیکن ان تمام مظالم کے باوجودکشمیری پرامن طور پر اپنی آزادی کی جدوجہد کو آگے بڑھارہے ہیں۔

بھارت نے ظلم میں بزرگ اور خواتین کی بھی تمیز نہیں کی،کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی ہورہی ہے جس سے مودی سرکار کا سیاہ چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب ہوگیاہے۔

انھوں نے مزید کہاکہ ہم سب کشمیریوں کے وکیل ہیں،کشمیریوں پر ہونے والے ظلم سے ہمیں تکلیف ہوتی ہے،اوورسیز پاکستانی بھی بھرپور انداز میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کررہے ہیںہم انکی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ان کاکہنا تھاکہ پاکستان نے کرتار پور میں سکھ مذہب کے پیروکاروں کے لیے دروازہ کھولا لیکن بھارت میں اپنے ہی ملک میں اقلیتوں کے لیے دروازے بند کردیے گئے ہیں،دو سال ہوچکے ہیں کشمیریوں پر کرفیونافذ ہے، کشمیری گھروں میں محصور ہیںاور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے،کشمیریوں کا حق خودارادیت انکا حق ہے جبکہ انسانی حقوق کے چمپیئن کشمیریوں پر ہونے والے ظلم پر خاموش ہیں جو بہت بڑاالمیہ ہے۔

پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پریس کلب نے یوم یکجہتی کشمیر منانے کی روایت کو برقرار رکھا،کشمیر کے مسئلہ کو برہان وانی نے زندہ کیا یا مودی نے زندہ کیا، برہا ن وانی نے مسئلہ کشمیر کو اپنی شہاد ت سے زندہ کیا اور مودی نے ظلم و بربریت سے مسئلہ کشمیر کو زندہ کیا۔

انھوںنے مزیدکہاکہ کووڈکے دنوں میں ہم سے چند دنوں کا لاک ڈاون برداشت نہیں ہوسکا جبکہ کشمیر ڈھائی سالوں سے اپنے گھروں میںبندہیں جنھیں کمیونیکیشن سمیت دیگر بنیادی ضروریات بھی میسر نہیں حتی کے گھروں میں وفات پانے والے کشمیریوں کے جنازے بھی نہیں ہونے دیئے گئے جس کی وجہ سے ان کی گھروں میں ہی تدفین کی گئی۔

انھوںنے مزیدکہاکہ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کاتعین خودکرنا چاہیے ،مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا ہر پاکستانی کا فریضہ ہے اور میڈیاکشمیریوں کی آزادی جدوجہدمیں ان کے شانہ بشانہ کھڑاہے اور ان کی آواز کو ملک سمیت تمام دنیامیں پہچانے کافریضہ بھرپور ادا کر رہا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجیب الرحمن شامی نے کہاکہ پاکستان اور کشمیر میں رہنے والے دنیا بھر میں کشمیر کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت دے رہے ہیں، عالمی رہنما?ں سے توقعات ہیں کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کروائیں گے ، پوری دنیا میں ایک بھی ملک ایسا نہیں جو کشمیر کے حوالے سے بھارتی موقف کو تسلیم کرتاہو، تمام ممالک کشمیر کو متنازعہ علاقہ سمجھتے ہیں جسے کشمیریوں کی توقعات کے مطابق حل ہونا چاہیے،بھار ت نے تیس لاکھ جعلی ڈومیسائل بناکر کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔

سینئرصحافی وتجزیہ کار سلیم بخاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کو فوری طورپر بیرون ممالک سفارت خانوں میں کشمیر سنٹروں کو بحال کرناچاہیے ، ہم نے بھارت اور امریکہ کی خوشنودی کے لئے کشمیریوں کی صرف اخلاقی حمایت جاری رکھی ہوئی ہے ، مسلم ممالک کی تنظیموں نے کشمیر کے حوالے سے ہمار ے ساتھ رویہ تبدیل کرلیاہے اور یہ ہماری سفارتکاری کی ناکامی ہے۔

سینئرصحافی سلمان غنی نے کہاکہ پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے جس جوش و جذبہ کے ساتھ اظہار کرتی ہے اس سے ثابت ہوتاہے کہ پوری عوام مسئلہ کشمیر پرایک پلیٹ فارم پر ہے، وزیراعظم نے عالمی سطح پربھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیاہے ، عالمی برادری نے کشمیر کے حوالے سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں ہمیں مسئلہ کشمیر کو سار ی دنیا میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے خاص طور پر سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتی مظالم دنیاکے سامنے لانے چاہیے۔

سینئرصحافی سید شعیب الدین احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت اور اسرائیل ملکر کشمیریوں پرظلم ڈھارہے ہیں، مسلم ممالک بھی بھارتی پروپیگنڈہ اور ہماری سفارتی کمزوریوںکے باعث اس معاملے میں پاکستان کا ساتھ نہیں دیتے ، مسئلہ کشمیر عالمی برادری کے تمام پلیٹ فارمز پر اٹھایاجائے کیونکہ عالمی برادری ہی اس مسئلہ کو پرامن حل کرسکتی ہے۔

انھوں نے مزید کہاکہ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ، ہم کشمیر ی عوام کے ساتھ ہیں اور انھیں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور دنیا بھرمیں مسئلہ کشمیر کو اجاگرکرنے میں میڈیا اپنابھرپورکردار ادا کرتارہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button