تازہ ترینجرم کہانیخبریں

ہوٹل سے اسلام آباد کے تاجر کی برہنہ لاش برآمد

ستوکتلہ کے علاقے میں واقع ہوٹل سے اسلام آباد کے تاجر کی برہنہ لاش برآمد، پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ کے علاقے میں واقع ہوٹل میں رہائش پذیر اسلام آباد کا تاجر کمرے میں پرسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرانزک ٹیم کی مدد سے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو پورسمارٹم کے لیے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

پولیس کے مطابق2بچوں کا باپ 36 سالہ عامر مقبول اسلام آباد کا رہائشی اور امپورٹ ایکسپورٹ کا کاروبار کرتا تھا۔

اس کے کمرے سے شراب اور بیئر کی بوتلیں بھی برآمد ہوئی ہیں جبکہ عامر برہنہ حالت میں بیڈ پر پڑا پایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس کی موت کا تعین پورسٹمارٹم کے بعد ہی کیا جا سکتا ہے،جس کی روشنی میں مزید قانونی کارووائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button