تازہ ترینخبریںپاکستان

میٹرو بسوں پر ایک گھنٹے کے وقفے سے پتھراؤ، ملزم نہ پکڑے گئے

لاہور میں میٹرو بس پر پتھراؤ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔پتھراؤ کرنے والے نامعلوم شرپسندوں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے درخواست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے میں میٹرو بس پر پتھراؤ کرنے پر دو بسوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ بسوں میں سوار مسافر محفوظ رہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میٹرو بسوں پر پتھراؤ نشترکالونی کے قریب کیا گیا، پتھراؤ کرنے والے نامعلوم شرپسندوں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے درخواست دے دی گئی ہے۔

شہباز علی جی ایم آپریشن کا کہنا تھا کہ پتھراو ہونے والی بسوں کو میٹرو ڈپو میں گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔

پبلک بسوں پر پتھراؤ افسوسناک ہے، میٹرو بسوں پر پتھراؤ کے نتیجے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔

شہباز علی کامزید کہنا تھا کہ دونوں بسوں پر ایک گھنٹے کے وقفے کے بعد پتھراؤ ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button