Uncategorized

اولمپکس سے دو ہفتے قبل ٹوکیو میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

جاپانی حکومت نے کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلے اولمپکس کے انعقاد سے دو ہفتے قبل دارالحکومت ٹوکیو میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایمرجنسی آئندہ ماہ 22 اگست تک جاری رہے گی۔ کورونا کی وجہ سے تاخیر کے شکار اولمپکس کا آغاز 23 جولائی کو ہونا ہے۔
جاپانی وزیراعظم یوشی ہائیڈ سوگا نے کہا کہ نظام صحت پر کم دباؤ اور ویکسی نیشن کی صورت میں اس پابندی کے جلد خاتمے پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ کورونا کی وجہ سے ٹوکیو میں ہنگامی حالت کا نفاذ گزشتہ ماہ 20 جون کو ختم کر دیا گیا تھا۔
جب سے یہ وبا جاپان میں آئی ہے، اس وقت سے لے کر آج تک یہ چوتھی مرتبہ ہے جب ٹوکیو کے باسیوں کو کورونا ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کورونا کے خطرات لے باعث اولمپک منتظمین تمام تماشائیوں پر پابندی عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ اس سے قبل پچاس فیصد ملکی تماشائیوں یا زیادہ سے زیادہ دس ہزار افراد کو میدانوں میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
صدر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی صدر تھامس بیخ ہنگامی صورتحال کے اعلان کے کچھ دیر بعد ہی جمعرات کو ٹوکیو پہنچے ہیں۔ امکان کیا جا رہا ہے کہ انھیں تین دن تک قرنطینہ میں دکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button