سپورٹس

نامور کرکٹر ظہیر عباس کی طبعیت میں بہتری

لندن میں پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس کی طبعیت بہتر ہو رہی ہے۔
ظہیر عباس کی اہلیہ ثمینہ عباس کے مطابق ڈاکٹروں نے بہتر نگہداشت کیلئے انھیں آئی سی یو میں رکھا ہوا ہے۔
سابق کرکٹر کی اہلیہ ثمینہ عباس نے مزید بتایہ کہ 74 سالہ ظہیر عباس دبئی میں کورونا میں مبتلا ہوگئے تھے بعد میں پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے پر گزشتہ اتوار کو انہیں دبئی سے لندن منتقل کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ نمونیا کے سبب انہیں ایمرجنسی میں اسپتال پہنچایا گیا تھا، اب ان کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے تاہم ڈاکٹرز نے بہتر نگہداشت کے لیے اب تک انہیں آئی سی یو میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ثمینہ عباس نے بتایا کہ وہ اسپتال میں ڈائیلاسز پر ہیں اور انھیں آکسیجن بھی دی جارہی ہے جب کہ انہیں کسی بھی وقت گردے کے علاج کیلئے خصوصی مہارت رکھنے والے کسی دوسرے اسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے تاہم ابھی تک ڈاکٹرز نے اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button