Uncategorized

فیس بک نے طالبان سے متعلق مواد پرپابندی عائد کردی

فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم پر طالبان سے متعلق تمام مواد پر پابندی عائد کردی۔فیس بک کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ایپلی کیشن نے اپنے پلیٹ فارمز سے طالبان اور ان کی حمایت کرنے والے تمام مواد پر پابندی لگائی ہے فیس بک کے مطابق وہ طالبان کو ایک دہشتگرد تنظیم قرار دیتے ہیں اس لیے اس گروپ کے ساتھ منسلک مواد کی نگرانی اور اسے ہٹانے کے لیے افغان ماہرین کی ایک ٹیم مخصوص کی گئی ہے۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فیس بک کے ترجمان نے بتایا کہ طالبان کو امریکی قانون کے تحت ایک دہشتگرد تنظیم کے طور پر قبول کیا گیا ہے اسی لیے ہم کمپنی کی پالیسیوں کے تحت انہیں اپنی خدمات پیش کرنے سے قاصر ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم طالبان کے اکاؤنٹس کو ہٹا دیں گے جب کہ طالبان کی حمایت یا ان کی نمائندگی کرنے والے اکاؤنٹس پر بھی پابندی عائد کردی جائے گی۔ کمپنی کے مطابق یہ پالیسی تمام پلیٹ فارمز بشمول فلیگ شپ سوشل میڈیا نیٹ ورک ، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر بھی لاگو ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button